سوال:امام کے پیر کی انگلیوں میں زخم ہے ،اس میں پٹی بندھی ہے ،ڈاکٹر نے کھولنے یا تر کرنے سے منع کیا ہے ،اس زخم کے آس پاس بھیگی انگلی کو پھیرا اور بندھی پٹی پر مسح کرلیا ،کیا اس وضو سے نماز پڑھانا درست ہے ؟
ھــوالــمـصــوب:
دریافت کردہ صورت میں نماز پڑھانا درست ہے، اور نماز ہوگئی ،ہدایہ میں ہے :
یؤم الماسح الغاسلین(۱)
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی