سوال:ایک شخص ہے جس کا بایاں ہاتھ آدھی ہتھیلی مع پانچ انگلیوں کے کٹ گئی ہے، اور وہ مصنوعی ہاتھ لگائے ہے، لیکن وضو کرتے وقت باربار اس مصنوعی ہاتھ کو ہٹانے اور پھر لگانے سے بہت دشواری پیش آتی ہے اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھ میں زخم ہوجاتا ہے جس سے کافی تکلیف ہوتی ہے، تو کیا اس مصنوعی ہاتھ کو ہٹائے بغیر اسی کے اوپر سے وضو کرسکتے ہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
دریافت کردہ صورت میں مصنوعی ہاتھ ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی