سوال: ایک جامع مسجد ہے او رمسجد کے احاطہ میں ایک حوض ہے جس کی طول عرض ………… ہے نمازی اس میں وضو کرتے وقت مسواک ڈبوتے ہیں جس سے لوگوں کو کراہت معلوم ہوتی ہے ایسا کرنا کیسا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
حوض کے دہ دردہ ہونے کی وجہ سے مندرجہ صورت میں وضو پر کوئی قباحت نہیں لازم آئے گی، البتہ نظافت کے پیش نظر مسواک کو حوض میں ڈبانے سے احتیاط لازم ہے تاکہ دوسروں کو کراہت نہ ہو۔
تحریر:ناصر علی ندوی