شک ہو تو کتنی بار اعضاء کو دھوئیں ؟

گردن کا مسح
أكتوبر 31, 2018
مشقت کی وجہ سے پاؤں پر مسح
أكتوبر 31, 2018

شک ہو تو کتنی بار اعضاء کو دھوئیں ؟

سوال:ایک شخص کو انفلات ریح کی بیماری ہے اور وہ وضو کرتا ہے اور وضو کی حالت میں اس کو شک ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا تو وہ کیاکرے، باربار چہرے اور ہاتھ وغیرہ کو دھوتا رہے یا صرف تین بار دھولے کافی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

شخص مذکور تین ہی بار اعضاء دھوکر وضو کرلے، باربار دھونے کی ضرورت نہیں(۳) محض شک سے وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ جب ٹوٹنے کا اطمینان ہوجائے تو ٹوٹ جائے گا۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی