سوال:۱-زکوۃ کی رقم سے دینی مدارس یا عربی کالج کی تعمیر کرنا کیسا ہے؟
۲-زکوۃ کی رقم سے اساتذہ وغیرہ کو تنخواہ دینا کیسا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
زکوۃ کی ادائیگی کیلئے مصارف میں تملیک شرط ہے یعنی زکوۃ کے حقدار کو رقم کابلاعوض مالک ومختار بنا دیناضروری ہے، اور یہ حقیقت درج بالا دونوں صورتوں میں نہیں پائی جاتی ہے، اس لئے زکوۃ کی رقم دونوں مدوں میں خرچ کرنا جائز نہ ہوگا۔(۱)
تحریر: محمدمستقیم ندوی تصویب:ناصر علی