سوال:ایک نسواں مدرسہ چل رہا ہے، زکوۃ کی رقم آتی ہے، ہرسال طالبات کویونیفارم دیا جاتا ہے، کیا تمام طالبات کو زکوۃ کی رقم سے یونیفارم دینادرست ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
جوطالبات زکوۃ لینے کی مستحق ہیں ان کو زکوۃ کی رقم سے یونیفارم کے کپڑے خرید کر دینا درست ہوگا(۲)، اور جو طالبات زکوۃ لینے کی مستحق نہیں ہیں ان کو زکوۃ کی رقم سے یونیفارم کے کپڑے خرید کر دینا درست نہ ہوگا، اور زکوۃ ادا نہ ہوگی۔
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب:ناصر علی