سوال:زکوۃ کی رقم سے تبلیغی جماعت کوافطاری کرانا نیز کھانا کھلانا کیسا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
زکوۃ کی رقم سے تبلیغی جماعت یاعام روزہ داروں کوافطارکراناجائزنہیں ہے،کیونکہ یہ اباحت ہے تملیک نہیں ہے،اورافطارکرنے والوں میں مستحق زکوۃ اورغیرمستحق زکوۃ دونوں ہوسکتے ہیں(۱)،ہاں اگرمستحقین زکوۃ کوافطاری کی نام پرکھانے پینے کاسامان یانقدرقم دی جائے اورانہیں اس کامالک بنادیاجائے توزکوۃ اداہوجائے گی۔(۲)
تحریر: محمدمستقیم ندوی تصویب:ناصر علی