سوال:ایک شخص صاحب نصاب ہے اور وہ بجائے نقد رقم کے نئے کپڑے جواس کے پاس رکھے ہوئے ہیں، زکوٰۃ میں دے دے تو کیا ادا ہوجائے گی؟
ھــوالمصــوب:
کپڑے بھی دے سکتا ہے۔(۱)
تحریر:محمد ظہور ندوی
غریب کی شادی میں زکوۃ کے مدسے سامان دینا
سوال:زید ایک غریب لڑکی کی شادی میں بطورہدیہ ظاہرکرکے پنکھا یا ایساہی کوئی ضروری سامان زکوٰۃ کی رقم سے دینا چاہتا ہے تو اس طرح اس کی زکوٰۃ ادا ہوگی یا نہیں؟
ھــوالمصــوب:
صورت مسئولہ میں زکوۃ کی ادائیگی کی نیت سے کسی مستحق زکوٰۃ کو مال زکوۃ دے دینے سے زکوٰۃ کی ادائیگی ہوجائے گی۔(۲)
تحریر:ساجد علی تصویب:ناصر علی