سوال:میرے ایک جاننے والے ہیں،وہ ایک پرائیویٹ ادارہ میں کام کرتے ہیں۔ان کا گزر بسر بہت مشکل سے ہوتا ہے جو تنخواہ ملتی ہے وہ بہت مختصر ہے۔ وہ شہر میں کرایہ پر رہتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میں زکوٰۃ کی رقم اس کو دے دوں جس سے اس کے رہنے کا انتظام ہوجائے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہوگا اور میری زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
ھــوالمصــوب:
صورت مسئولہ میں اگر موصوف مستحق زکوٰۃ ہیں یعنی صاحب نصاب نہیں ہیں تو زکوٰۃ کی رقم انہیں دینے سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی (۱)،مستحق زکوٰۃ اپنے کسی کام میں اس کو صرف کرسکتا ہے۔ خواہ وہ مکان بنائے یا کھانے پینے میں صرف کرے یا کسی کو ہدیہ وتحفہ کی صورت میں دے ۔آپ کو کسی طرح کی قید لگانے کاحق نہیں ہے۔
تحریر:ساجد علی تصویب:ناصر علی