سوال:۱-تملیک کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
۲-مدارس عربیہ کے ذمہ داران زکوۃ،فطرہ،چرم قربانی وغیرہ کی رقمیں تملیک کرکے تعمیر ،تنخواہ وغیرہ پر صرف کرتے ہیں، شرعی حیثیت کیا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
۱،۲-زکوۃ کی رقم کے علاوہ اور کوئی رقم ذمہ داران مدارس کے پاس نہ ہو اور بقائے ادارہ کے لئے اس کے استعمال کی ضرورت پڑجائے تو ایسی صورت میں حیلۂ تملیک اختیار کرکے زکوۃ کو ضرورت پر صرف کرنے کی شرعاً گنجائش ہے گوکہ حیلہ کی مروجہ شکل ناپسندیدہ ہے تاہم زکوۃ ادا ہوجاتی ہے۔ (۱)
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی