جنات اور شیطان میں فرق

کیااورنگ زیب نے غیر مسلم لڑکی سے شادی کی تھی ؟
اکتوبر 31, 2018
کیا مسلمان کعبہ کی پوجا کرتے ہیں ؟
اکتوبر 31, 2018

جنات اور شیطان میں فرق

سوال :کیا جنات وشیطان میں فرق ہے ،جنات میں مسلم بھی ہوتے ہیں اور کیا ان کے یہاں حکومت بھی ہوتی ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

شیطان جنات سے الگ کوئی مخلوق نہیں ہے ،بلکہ جنوں میں جو سرکش وکافر ہوتے ہیں شیطان کہلاتے ہیں ،ایک ہی حقیقت کے دو انواع ہیں ۔جنات مسلمان بھی ہوئے ہیں، رہا ان کی حکومت تو ان کے یہاں بھی کوئی نظام ہوگا جس کا علم ﷲ تعالیٰ کو ہے۔ ِ
تحریر :محمد مستقیم ندوی

تصویب: ناصرعلی ندوی