دوران نمازامام کوحدث لاحق ہوجائے

دوران نمازامام کوحدث لاحق ہوجائے
نوفمبر 10, 2018
دوران نمازامام کوحدث لاحق ہوجائے
نوفمبر 10, 2018

دوران نمازامام کوحدث لاحق ہوجائے

سوال:اگر دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں اور امام کو حدث لاحق ہوجائے تو امام کیا کرے؟ کیا پہلی، دوسری ، تیسری، چوتھی رکعت میں حدث لاحق ہونے کی صورت میں ایک ہی حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں امام نکل جائے اور وضو کرکے اپنی نماز پر بناکرے، یہ اس وقت تک ہے جب تک کہ کلام نہ کرے، اور بلاضرورت کوئی عمل نہ کرے(۱) نیز مذکورہ صورت میں چونکہ وہ تنہا ہی ہے لہذا وہی امام ہوجائے گا، خواہ اسے امام اول، امام مقرر کرے یا نہ کرے اور خواہ مقتدی امامت کی نیت کرے یا نہ کرے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی