قرآن ﷲ کا کلام ہے

تعلیم کے لئے سودی رقم
اکتوبر 23, 2018
قرآن اور دیگر آسمانی کتابیں
اکتوبر 23, 2018

قرآن ﷲ کا کلام ہے

سوال :قرآن مجیدﷲ کا کلام ہے ،لیکن اس میں ابلیس ،فرعون وغیرہ کا کلام بھی ہے تو صرف خدا کا کلام کیسے کہا جائیگا؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ صرف ﷲ کا کلام ہی کہا جائے گا ،کیونکہ دوسروں کا کلام ہم تک صرف ﷲ تعالی کے ہی نقل کرنے سے پہونچا ہے ،جیسے کوئی تصنیف کرنے والامختلف لوگوں کے بیانات اپنی کتاب میں نقل کرتا ہو تو اسی مصنف کا کلام کہلاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص کی یہ کتاب ہے اور اس کا یہ کلام ہے ۔ تحریر: محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ