سوال:میرے پاس موروثی کھیت ہے،جس میں بٹائی پر کھیتی کراتا ہوں۔ سارے کھیت میں سینچائی سرکاری نہر سے ہوتی ہے۔ مجھے نصف پیداوار ازقسم گیہوں ودھان ملتی ہے اور نصف بٹائی پر کھیتی کرنے والے لیتے ہیں۔ مجھے جو غلہ ملتا ہے اس پر کتنی زکوٰۃ فرض ہوتی ہے؟اسی طرح باغ کے پھل پر جو زکوٰۃ فرض ہوتی ہے، اس کا بھی تعین فرمادیں؟
ھــوالـمـصـــوب:
موروثی زمین اگر اسلامی دور سے برابرمسلمانوں کے قبضے میں چلی آرہی ہوتواس میں عشرواجب ہوتاہے(۳)،اگربارش کاپانی کفایت کرتاہوتوپیداوارکادسواں حصہ ،اوراگر سینچائی کرنی پڑتی ہوتو بیسواں حصہ لازم ہوتاہے(۴)،اوراگراس زمین پر غیرمسلم کی ملکیت طاری ہوئی ہویعنی وہ مسلسل مسلمانوں کی ملکیت میں نہیں رہی ہوتوعشرلازم نہیں ہوگا،بلکہ وہ زمین خراجی ہوگی۔
باغ کے پھل پراگرسینچائی کی ہوتوبیسواں حصہ واجب ہوگااوراگرسینچائی نہ کی ہوتودسواں حصہ دیناہوگا۔(۱)
تحریر:محمد ظہور ندوی