سوال:کمیٹی نے دوسال قبل فطرے کی رقم جمع کی تھی، وہ رقم اب بھی بینک میں جمع ہے، کمیٹی کے زیرانتظام کربلا کی زمین ہے، کربلا کے چاروں طرف اہل ہنود ہیں تو کیا مذکورہ رقم سے اس زمین کی چہاردیواری ہوسکتی ہے، اور کربلا کے کچھ حصہ میں دینی مدرسہ قائم کیا جاسکتاہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
فطرہ کی رقم سے چہاردیواری قائم کرنا درست نہیں ہے،اس کا مصرف فقراء ہے(۱)، کربلاکے اصل مالک کی اجازت سے مدرسہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب:ناصر علی