سوال:۱-کیا صدقہ فطر کی رقم تعمیر مدرسہ میں لگاسکتے ہیں؟
۲-چرم قربانی وعقیقہ کا پیسہ مدرسہ کی تعمیرات میں لگاسکتے ہیں؟
۳-زکوۃ وصدقہ فطر نابالغ کو دیا جاسکتاہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
۱-صدقہ فطر محتاجوں کا حق ہے، اس کو مدرسہ کی تعمیر میں نہیں لگاسکتے ہیں۔(۳)
۲-خود کھال کو جہاں چاہیں استعمال کرسکتے ہیں(۴)، مگر اس کے بیچ دینے کے بعد رقم صرف فقراء ومساکین کا حق ہوتا ہے، ان کو دے سکتے ہیں۔(۵)
۳-دیا جاسکتا ہے،بشرطیکہ وہ مالک نصاب نہ ہوں،اوران کاباپ بھی مالک نصاب نہ ہوں۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب:ناصر علی