سوال:ماہ صفر کے آخری چہارشنبہ کو کچھ حضرات بوقت اشراق دو رکعت نفل ’ہدایۃ الرسول‘ کی نیت سے پڑھتے ہیں، بعدہ اسماء الٰہی پڑھتے ہیں اور پھر قصیدۂ بردہ اور دعائے مستغاث پڑھ کر اور دعا وغیرہ مانگ کر شیرینی تقسیم کرتے ہیں (دریافت کرنے پر یہ فرماتے ہیں کہ آج کے دن نبی کریم ﷺ کی بیماری میں افاقہ ہوا تھا) اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور کیا یہ جائز ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
بدعت ہے، اس سے احتراز لازم ہے(۱)
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی