سوال:رمضان المبارک میں وتر کی نماز تراویح کے بعد متصلاً ہوتی ہے، درمیان میں کسی طرح کی نماز پڑھنے کا موقع فراہم نہیں ہوتا ہے، ایسی صورت میں اگر کوئی وتر کے بعد نوافل پڑھنا چاہے یا تہجد پڑھنا چاہے جو تہجد کا عادی ہو تو کیا ایسا شخص تہجد اور نوافل پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ وتر کو اپنی آخری نماز بنانے کا حکم ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
دونوں صورتیں اختیار کی جاسکتی ہیں، وتر پڑھ کر نوافل وتہجد پڑھے یا نوافل وتہجدپڑھ کر وتر پڑھے (۱)
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی