سوال:صلاۃ التسبیح جماعت سے پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟ ایک مسجد میں پندرہ شعبان کی شب کو ’صلاۃ التسبیح‘ باجماعت پڑھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے، ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
صلاۃ التسبیح نفل نماز ہے اور نفل نماز باجماعت تداعی کے ساتھ پڑھنا مکروہ ہے(۱) اس لئے مذکورہ نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا مکروہ ہوگا۔
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی