سوال :زید ایک سال کے بعد وطن آیا ،بیوی حالت حیض میں ہے ،مدت حیض دس دن ہے ،اور زید کو تین دن بعد پھر جانا ضروری ہے ،ایک سال کے بعد ہی آئے گا ،بیوی بھی مجامعت پر مجبور کر رہی ہے ،تو کیا ایسی مجبوری میں جماع جائز ہے ؟
ھــوالــمـصــوب:
حالت حیض میں بیوی سے مباشرت کرنا صریح نص قرآنی کی وجہ سے حرام ہے ،ﷲ تعالی نے ’فاعتزلوا النساء من المحیض ‘(۱)کے ذریعہ واضح حکم بیان فرمادیا ،اس لئے کسی مجبوری کا لحاظ کئے بغیر اس کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔
تحریر :محمد طارق ندوی تصویب :ناصر علی ندوی