کھانے سے متعلق دو حدیثیں

کیا سید الشہداء کا خطاب حدیث سے ثابت ہے ؟
أكتوبر 30, 2018
’أطلب العلم ولو بالصین‘ کا مطلب
أكتوبر 30, 2018

کھانے سے متعلق دو حدیثیں

سوال :ایک شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ بعض احادیث کا حدیث کے طور پر انجام دینا بعض دیگر احادیث پر معلق ہے ،مثلا ایک طشت میں کھانا سنت ہے ،مگر ہر موقع پر اس طرح سنت نہیں ،دوسری حدیث اگر نا خن بڑے، منھ بھی صاف نہیں ،اس وقت ایک پلیٹ میں کھا نا سنت نہیں رہے گا، بلکہ طبیعت پر دار ومدار ہوگا ۔اس شخص کا یہ گمان کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

آپ نے جن دو حدیثوں کا ذکر سوال میں کیا ہے دونوں کا مدلول الگ الگ ہے ،ایک دوسرے پر معلق نہیں ہے،ایک ساتھ کھانا کھا نا الگ سنت ہے ،اور نظافت وصفائی کا خیال رکھنا الگ سنت ہے، اگر کسی شخص کے ناخن بڑے ہونے کے باوجود اس کے ساتھ کوئی کھانا کھاتا ہے تو یہ بھی سنت ہے ،ہاں اگر طبعی نفور کی بناء پر نہیں کھاتا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ،اور شرعی طور پر قابل ملامت نہیں ہے ۔ تحریر: محمد مستقیم ندو ی

تصویب : ناصر علی ندوی