سوال :نکاح کے موقع پر چھوہارے لٹانا کیا حدیث سے ثابت ہے؟ ِ
ھوالمصوب:
حضرت معاذ بن جبلؓ کے حوالہ سے بیہقی میں ایک روایت منقول ہے جس سے نکاح کے موقع پر چھوہارہ کے لٹانے کا ثبوت معلوم ہوتاہے، لیکن اس حدیث کی صحت کے سلسلہ میں شیخ ظفراحمد تھانویؒ اعلاء السنن میں لکھتے ہیں ’والسند فیہ ضعف انقطاع‘(۲) نکاح کے موقع پر حضرت حسن بصریؒ اور امام شعبیؒ چھوہارے کے لٹانے ولوٹنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے لیکن حضرت عطاء وعکرمہؒ اور ابراہیم نخعیؒ سے اس کی کراہیت منقول ہے: وکرھہ أبوسعود وابراہیم وعطاء وعکرمۃ (۳) تحریر:مسعود حسن حسنی
تصویب:ناصر علی ندوی