سوال :ایک روایت میں آیا ہے جو ہیثمی میں مذکور ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ کی عمر سات سال کی تھی جس وقت آنحضور ﷺنے خلوت فرمایا تھا، اس کی حیثیت کیا ہے ؟ ِ
ھوالمصوب:
یہ روایت مرسل ہے ،اس میں ایک راوی محمد ابن علقمہ ہیں ،ان پر کلام کیا گیا ہے ،اس کے مقابلہ میں جو روایت صحیح ہے اس کا اعتبار کیا جائے گا ،یعنی چھ سال کی عمر میں نکاح ہوا اور نو سال کی عمر میں رخصتی ہوئی (1)عرب میں بلوغت پہلے ہوجاتی ہے ۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ