ایک روایت کی تحقیق

کلونجی سے متعلق روایت
أكتوبر 30, 2018
نکاح کے موقعہ پر چھوہارے لٹانا
أكتوبر 30, 2018

ایک روایت کی تحقیق

سوال :ایک عالم نے اپنی تفسیر میں بیان کیا ہے کہ اگر کسی کی موت ہوجائے تو اس کے قریبی عزیز دفن کرنے کے بعدقبر کے پاس اتنی دیر بیٹھ کر پڑھیں جتنی دیر میں ایک اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کرسکے ،لہذا اونٹ ذبح کرکے گوشت تقسیم کرنے میں کتنا وقت درکار ہے ؟نیز یہ روایت کیسی ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ مسئلہ کی اصل شرعی ہے ،روایتوں سے اس کا ثبوت ملتاہے : عن عمر و بن العاص قال لابنہ وھو فی سیافۃ الموت فإذااْنامتُّ فلا تصاحبنی نائحۃ ولا نار فإذا دفنتمونی فشنوا علی التراب شنا ثم اقیموا حول قبری قدر ما تنحر جذور ویقسم لحمہا حتی استانس بکم وانظر ماذا راجع بہ رسل ربی(1) اور جہاں تک وقت کا تعلق ہے تو اونٹ کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کے ٹکرے کرنے میں تقریبا نصف گھنٹہ لگ سکتاہے ،یہ حکم کوئی ضـروری نہیں ہے ،بلکہ صحابی رسول نے اپنے اجتہاد سے بیان فرما یا ہے ۔ ِ
تحریر : محمد طارق ندوی

تصویب : ناصرعلی ندوی