کیامردے بغیرکپڑے کے اٹھائے جائیں گے؟

قبر کا عذاب صرف جسم پرہوگایاصرف روح پر؟
نوفمبر 11, 2018
کیاروحیں آپس میں ملتی ہیں ؟
نوفمبر 11, 2018

کیامردے بغیرکپڑے کے اٹھائے جائیں گے؟

سوال:۱-زید کا کہنا ہے کہ قیامت کے بعد ﷲ تبارک وتعالیٰ جب قبروں سے اٹھائے گا تو مرد وعورت برہنہ ہوں گے اور کسی بھی مرد کا ختنہ نہیں ہوگا، زید کا کہنا صحیح ہے؟

۲-زید کا کہنا ہے کہ مردے کو قبر میں دائیں کروٹ لٹانا چاہئے اگر میت نہ رکے تو مٹی کے ڈھیلوں سے ایڑلگادے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱- زید کا بیان صحیح ہے(۱)

۲- میت خواہ مرد ہویا عورت اس کو قبلہ رخ کردینا چاہئے(۲)

تحریر:محمد ظہور ندوی