پختہ قبریں توڑ کر احاطہ بنانا

قبر کی اونچائی
نومبر 11, 2018
دوسری قبر کی لکڑی استعمال کرنا
نومبر 11, 2018

پختہ قبریں توڑ کر احاطہ بنانا

سوال:زید نے اپنے والداور چند عزیزوں کی کچی قبروں کو ایک قطار میں چھ سات پختہ قبور کافی عرصہ قبل تعمیر کروایا تھا، اب زید کا بھی انتقال ہوچکا ہے، کیا متعلق ان پختہ قبروں کو منہدم کرکے ہرقبر کے اطراف میں ایک ایک فٹ اونچا اور ایک ایک فٹ چوڑا احاطہ بناسکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر قبہ وغیرہ ہٹاناچاہتے ہیں تو اسے توڑکر ہٹاسکتے ہیں، توڑنے کے بعد مٹی کو برابر قبرنما کردیں، اگر مٹی کوپھیلنے سے روکنے کے لئے کنارے کنارے اینٹ لگانا چاہیں تو گنجائش ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی