سوال:۱-مزارات میں جاکر ایصال ثواب کرنا، پھول چڑھانا، یا دیویٰ کے مزارات پر چادر چڑھانا کیسا ہے؟
۲-دفن کرنے کے بعد پھول رکھ کر ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-مردوں کے لئے ایصال ثواب کرنا جائز ہے، خواہ مزارات پر حاضر ہوکر یا غائبانہ ایصال ثواب کیا جائے۔ البتہ عورتوں کے لئے کسی کے مزار پر حاضر ہونا ممنوع ہے(۱) مزار پر پھول چڑھانا ، چادر چڑھانا شرعاً ناجائز ہے۔
۲-قبر پر پھول رکھنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے،ایصال ثواب کرسکتے ہیں(۲)
تحریر:ساجد علی تصویب:ناصر علی ندوی