سوال:بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو اتارسکتا ہے جبکہ دوسرے محارم موجود ہیں؟ کیا زوجین میں سے کسی کے انتقال سے رشتۂ نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو میراث کی تقسیم کیوں کر ہوتی ہے۔ اسی طرح انتقال کے بعد بیوی کو دیکھنا ، چھونا کیسا عمل ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
صورت مسؤلہ میں چونکہ دیگر محارم موجود ہیں اس لئے مذکورہ عورت کو شوہر قبر میں نہ اتارے، دیگر محارم اتاریں(۲) ہاں یہ صحیح ہے کہ اس صورت میں بعض اعتبار سے نکاح ختم ہوجائے گا اور وہ اجنبیہ کے حکم میں ہوگی۔ مثلاً شوہر عورت کے مرنے کے بعد ہاتھ نہیں لگاسکتا ہے اور بعض اعتبار سے باقی رہتا ہے۔ مثلاً وہ عدت کے اندر دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی اور شوہر کے ترکہ میں عورت کا حصہ ہوگا۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی