سوال:۱-زید کا انتقال ہوگیا، دسوں سال سے بغیر روزہ ونماز تھا۔ علماء کو گالی دیتا، آپؐ کا بھی منکر۔ نماز جنازہ ایسے آدمی کی پڑھنا کیسا ہے؟
۲-مردے کو دفنانے کے بعد دونوں سروں پر دوشخص قرآن کی تلاوت اوردعا کرتے ہیں، ایسا کرنا کیسا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-اس پر نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں ہے(۳)
۲-درست ہے(۴) لیکن التزام بدعت ہے۔
تحریر: محمدمستقیم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی