سوال:۱-جمعہ کی نماز کیلئے مسجد میں گنجائش نہ رہنے کے سبب سڑکوں تک جماعت کی توسیع کی جاتی ہے اور وہاں پر نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ سڑکوں پر یوں نماز جمعہ ادا کرنا شرعاًجائز ہے یا نہیں؟
۲-جن مسلم طلباء کو اسکولوں میں ڈیڑھ بجے کے بعد چھٹی ملتی ہے یا وہ لوگ جو کاروباری ہیں وہ جمعہ کے عام وقتوں میں نماز جمعہ میں شرکت سے محروم رہتے ہیں کیا ان کیلئے ایسی مسجدوں میں جہاں کہ ایک مرتبہ جمعہ کی نماز ہوچکی ہے دوبارہ نماز باجماعت کا اہتمام جائز ہے یا نہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-جمعہ کی نماز میں ایسی مسجدوں میں جایا جائے جو خوب کشادہ ہوں، اگر مسجد بھر جائے تو دوسری مسجد میں جس میں جگہ ہو جایا جائے۔ سڑکوں پر نماز پڑھنا جس سے کہ دوسروں کو تکلیف ہو بہتر نہیں ہے لیکن جگہ کی تنگی میں صرف فرض کیلئے ایسا کیا جاسکتا ہے۔
۲-ان کی رعایت میں نمازجمعہ کا وقت رکھا جائے، دوسری جماعت اس مسجد میں قائم نہ کی جائے(۱)
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی