عورتوں کے لئے جمعہ و عیدین کاحکم

عورتوں کے لئے جمعہ و عیدین کاحکم
نومبر 10, 2018
عورتوں کے لئے جمعہ و عیدین کاحکم
نومبر 10, 2018

عورتوں کے لئے جمعہ و عیدین کاحکم

سوال:جمعہ کی نماز ضعیف وبیمار گھر پر دورکعت پڑھ سکتے ہیں، عورت کیلئے بھی جمعہ دورکعت فرض ہے یا عورت ومرد میں کوئی فرق ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جمعہ کی نماز گھرپہ نہیں پڑھ سکتے ہیں،مسجدمیں جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں، عورت پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ہے، اگر عورت جماعت کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرے تو جمعہ کی نماز ادا ہوجائے گی(۱) البتہ ان کے لئے گھر پر ظہر کی نماز پڑھنا بہتر ہے(۲)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی