جہاں جمعہ پہلے سے قائم ہو

جہاں جمعہ پہلے سے قائم ہو
نومبر 10, 2018
جہاں جمعہ پہلے سے قائم ہو
نومبر 10, 2018

جہاں جمعہ پہلے سے قائم ہو

سوال:عرض حال یہ ہے کہ ویسے یہاں نماز جمعہ نہیں ہے اور یہی حال دیگر بستیوں میں بھی ہے مگر بہت دنوں سے لوگ جمعہ کی نماز ادا کرتے آئے ہیں، بندہ کے متعلق خدمت امامت مسجد ہے اور حال یہ ہے کہ ان دیہاتوں میں بہت سے حضرات صرف نماز جمعہ ہی پڑھتے ہیں ، اب بندہ مسئلہ بتائے تو فتنہ کا اندیشہ ہے ، ایسی صورت میں کیا کریں؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر پہلے سے مذکورہ گاؤں میں جمعہ قائم ہے تو اب بند نہ کیا جائے کیوں کہ فقہی قاعدہ ہے:

استعمال الناس حجۃ یجب العمل بھا(۱)

العادۃ محکمۃ(۲)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی