سوال:زید نے ایک مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی نیت سے پڑھی، بعد ازاں دوسری مسجد میں انہوں نے جمعہ کی نماز پڑھائی، اس نیت کے ساتھ کہ اب فرض ادا کرتاہوں اور پہلے کی نماز کو نفل قرار دیتا ہوں، آیا مسئلہ ہذا میں زید کی نیت اور امامت والی نماز درست ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
چونکہ زید کے ذمہ سے جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرض ساقط ہوگیا اور اس نے جو دوسری جمعہ کی نماز پڑھائی اس میں متنفل تھا اور متنفل کے پیچھے مفترض کی نماز درست نہیں ہوتی ہے اس لیے مذکورہ صورت میں زید کی امامت درست نہیں ہوئی، مقتدیوں کو نماز کا اعادہ کرنا ہوگا(۲)
تحریر:محمد طارق ندوی تصویب: ناصرعلی ندوی