ایک گاؤں میں متعدد جمعہ

ایک گاؤں میں متعدد جمعہ
نوفمبر 10, 2018
ایک مسجدمیں جمعہ کی دوجماعتوں کاحکم
نوفمبر 10, 2018

ایک گاؤں میں متعدد جمعہ

سوال:ہمارے گاؤں میں پہلے ایک مسجد تھی اور گاؤں کی آبادی قریب تین ہزار ہے، اسی گاؤں میں میں نے ایک دوسری مسجد دوسرے محلہ میں بنوائی، گاؤں کے کچھ لوگ اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا چاہتے ہیں، جب کہ میرا مقصد یہ ہے کہ پرانی مسجد میں ہی جمعہ کی نماز پڑھیں، مجھ کو کچھ لوگ رائے دے رہے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے وقت تالا ڈال دیں، لہذا آپ بتائیں ایسی صورت میں تالا ڈالنا کیسا ہے اور میری رائے اور ذمہ داری کیا بنتی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جب ایک ہی گاؤں میں ایک مسجد ہے، جس میں پہلے سے جمعہ ہوتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ اسی میں جمعہ پڑھاجائے،ہاں اگر وہ مسجد تنگ ہو تو نئی مسجدمیں جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے اور اگر پہلی مسجد میں گنجائش ہے تو جمعہ کی نماز وہیں پر پڑھنی چاہئے اور دوسری مسجد میں تالاڈال سکتاہے۔

تحریر:مسعودحسن حسنی     تصویب: ناصر علی ندوی