سوال:ایک گاؤں میں ایک ہی مسجد ہے جس میں صرف ہزار آدمی سماسکتے ہیں، مزید آدمیوں کے لئے مسجد کے اردگرد کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے، جہاں پر صفیں قائم کی جاسکیں، مگر کسی تقریب کے موقع پر دوہزار آدمی جمع ہوجاتے ہیں، ایسی صورت میں جمعہ کی نماز میں صرف ہزار آدمی مذکورہ مسجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں، مگر باقی ہزار آدمی کیا الگ جماعت قائم کرسکتے ہیں یا انہیں ظہر کی نماز ادا کرنی ہوگی؟
ھــوالــمـصــوب:
صورت مسؤلہ میں باقی جو آدمی بچ رہے ہیں ان کو چاہئے کہ بیرون مسجد جو جگہ ہو اس میں صفیں لگاکر جماعت اولیٰ کے ساتھ شریک ہوجائیں، ورنہ الگ جمعہ قائم کرلیں، جمعہ کے قیام کے لئے مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے، کسی میدان میں بھی جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے، اگر جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہوں۔
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی