مقتدی کے تشہد پڑھنے کا انتظار

مقتدیوں کی رعایت
نوفمبر 3, 2018
 سورتوں کی ترتیب کا لحاظ
نوفمبر 3, 2018

 مقتدی کے تشہد پڑھنے کا انتظار

سوال:کوئی امام قعدہ اولیٰ یا قعدہ اخیرہ کے اندر پورے اطمینان وسکون کے ساتھ تشہد اور دعاؤں سے فارغ ہوجاتے ہیں لیکن چندآدمی ایسے ہیں جن کی زبان میں لکنت یا بڑھانے کی وجہ سے اپنا تشہد پورا نہیں کرپاتے ہیں تو کیا امام ان چند آدمیوں کا انتظار کرکے سلام پھیرے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

امام کسی مقتدی کے تشہد کی تکمیل کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ افعال نماز کو اطمینان وسکون سے ادا کرتا رہے گا نہ تو کسی کی وجہ سے جلدی کرے گا کہ تعدیل ہی ترک ہوجائے گا اور نہ ہی کسی کی وجہ سے تاخیر کرے گا کہ مسنون ہی چھوٹ جائے(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی