سوال:مسجد قدم رسول بالائی منزل پر چار صفوں میں قائم ہے، مسجد کے نیچے کی دو دریں غیرمسلموں کے کرایہ پر تھیں بعدہ ایک کلمہ گو نے کرایہ پر لے رکھی ہیں، مسجد کے نچلے حصہ میں کبھی نماز نہیں ہوئی ہے، مسجد کے سامنے روڈ کی طرف مسجد سے ملحق چار دکانیں ہیں جو روز اول سے کوٹھریوں کی صورت میں کرایہ پر تھیں اور غیرمسلم اس میں رہتے تھے، وقفہ ۳۵سال سے چند مسلمانوں کو کرایہ پر دے دی گئی ہیں جو حلال ذرائع سے روزی روٹی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ابتداء دکانوں کی چھت مسجد سے نیچی تھی لیکن کچھ سال قبل مسجد کی چھت کے برابر کردی گئی ہے اور لوگ نوافل وسنتیں اور جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں اور دکانوں کی سامنے روڈ کی طرف برآمدہ بھی قائم کرلیا گیا ہے، برآمدہ اور دکانوں کی چھت مسجد کی چھت سے ملادی گئی ہے، ایسی صورت میں نماز کی اقتداء دکانوں اور برآمدہ کی چھت پر درست ہے یا نہیں اور دکانیں کرایہ پر دینا درست ہے یا نہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
نماز کی اقتداء دوکانوں اور برآمدہ کی چھت پر ادا کرنا صحیح ہے، دکانیں کرایہ پر دینا درست ہے۔
تحریر: محمد ظہور ندوی