سوال:ایک مسجد میں دومرتبہ جماعت کرنا کیسا ہے، مثلاً ایک مرتبہ جماعت سے نماز ہوچکی ہے، اسی وقت کچھ آدمی مل کر دوسری جماعت سے نماز ادا کرتے ہیں اور اسی طرح سے کرتے رہنا کیسا ہے؟پہلی جماعت کی اہمیت کیا ہوگی، دوسری جماعت کے مقابلہ میں؟
ھــوالــمـصــوب:
پہلی جماعت کی طرح دوسری جماعت قائم کرنامکروہ ہے، لیکن اگر راستہ کی مسجد ہے، مسافر آتے رہتے ہیں تو ایسی مسجدمیں دوسری جماعت میں کوئی کراہت نہیں ہے۔
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی