سوال:چند مقتدیوں کی نماز فوت ہوگئی، اور سب مل کر الگ جماعت بناکراسی مسجد کے صحن میں جس میں جماعت سے نماز فوت ہوگئی نماز پڑھنا درست ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
جماعت ثانیہ اگر جماعت اولیٰ کی ہیئت پر ہو اور ایسی مسجد میں ہو جس میں جماعت معینہ ہوتی ہے تو مکروہ تحریمی ہے اور اگر تبدیلی ہیئت سے ہو تو جائز ہے(۱)
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی