سوال:۱-کیا شافعی مصلی پر اگر امام کی غیرموجودگی میں کوئی حنفی امام نماز پڑھادے تو شافعی حضرات کی نماز ہوجائے گی؟
۲-شافعی مسلک کے اعتبار سے عشاء کی نماز اگر احناف نے اپنے اعتبار سے دس منٹ قبل پڑھ لی تو کیا ان کی نماز ہوجائے گی؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-جائز ہوجائے گی،ہمارے ادارہ میں بہت سے شوافع ہیں، حنفی امام کی اقتدا میں نماز پڑھتے ہیں۔ البتہ شوافع سورۂ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھ لیں گے۔
۲-مذکورہ صورت میں شافعی حضرات کو گناہ نہ ہوگا بلکہ ثواب کا باعث ہوگا، کیوں کہ امام شافعیؒ کے نزدیک بھی وقت جواز میں تنگی نہیں ہے۔
تحریر: محمد مستقیم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی