گھر پرتراویح کی جماعت

کیاحنفی آٹھ رکعت پڑھ سکتے ہیں ؟
نوفمبر 5, 2018
گھر پرتراویح کی جماعت
نوفمبر 5, 2018

گھر پرتراویح کی جماعت

سوال:ہمارے گھر کے قریب کچھ ہی دوری پر دومسجدیں ہیں لیکن چونکہ ہم کاروباری آدمی ہیں گزشتہ دو سالوں سے رمضان میں تراویح کا انتظام اپنے گھر پر ہی کرتے تھے۔ اسی غرض سے کہ ہمارا اسٹاف اور ہمارے گھر والے سبھی پندرہ روز تک کم سے کم عبادت کرتے رہیں چونکہ دونوں مسجدوں میں پانچ پارے تراویح ہوتی ہے، چھٹے دن سے لوگ غافل ہوجاتے تھے اس غرض سے ہم تراویح کا انتظام اپنے گھر پر کرتے تھے۔ لہذا اب آپ یہ بتائیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

گھر پر تراویح کا انتظام کرسکتے ہیں، فرض نماز مسجد میں ادا کریں اور تراویح گھر پر ادا کریں(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی