چند دنوں میں تراویح ختم کرنا

پانچ پارے کی تراویح
نوفمبر 10, 2018
چند دنوں میں تراویح ختم کرنا
نوفمبر 10, 2018

چند دنوں میں تراویح ختم کرنا

سوال:۱-اگر چند آدمی اپنی سہولت کے خیال سے چند دنوں میں ختم تراویح کرنا چاہیں اور اس سلسلہ میں مکان کی چھت پر تراویح پڑھیں تو اس میں شرعی قباحت تو نہیں؟

۲-امامت کی درستگی کے لئے امام کی شرعی داڑھی کی مقدارکیاہے ؟اور اس سے کم مقدار میں رکھنے والا شخص امامت کرے تو اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-مذکورہ طریقہ پر ختم تراویح مکروہ نہ ہوگی، البتہ تراویح کی نماز پورے رمضان سنت ہے۔

۲-امام کو کم از کم ایک مشت داڑھی رکھنا شرعی ضروری ہے، اس سے کم داڑھی رکھنا شرعاً ممنوع

(۱)سورہ مزمل :۴    (۲)حوالہ سابق

ہے، ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والے کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب:ناصر علی ندوی