سوال:آج کل زیادہ تر حفاظ گیارہ ماہ پنجوقتہ نماز میں غفلت برتتے ہیں ،
(۱)الہدایۃ مع الفتح،ج۱،ص:۳۶۷ (۲)حوالۂ سابق
(۳)حوالہ ٔسابق
ان کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
اگر فی الواقع گیارہ ماہ حفاظ نمازپنجگانہ میں غفلت برتیں اور بعض نمازوں کو ترک کردیں، بعد میں قضا بھی نہ کریں تو جو حفاظ ایسا کرتے ہوں ان کے پیچھے نماز تراویح پڑھنا مکروہ ہوگا، نماز مع الکراہت درست ہوجائے گی(۱)
تحریر:محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی