سوال:۱-ماہ مبارک کی ۲۷؍شب میں قرآن کریم کے مکمل سنانے کے بعد امام صاحب کیلئے ہدیہ اکٹھاکرنا کیسا ہے؟
۲-مسجد کے روپیہ کے فنڈ سے امام صاحب کو قرآن مکمل سنانے کے بعد ہدیہ دینا کیسا ہے؟
۳-نماز عیدین کے بعد امام صاحب کو عمامہ باندھنا اور کچھ روپیہ دینا کیسا ہے؟
۴-امام صاحب ایک یا دوماہ کی چھٹی کرکے گھر چلے جاتے ہیں تو اس ماہ کی تنخواہ امام صاحب کو لینا کیسا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-امام صاحب معاوضہ کے طور پر نہ سناتے ہوں اور لوگ اخلاص سے چندہ دیتے ہوں تو جائز ہے۔
۲-مسجد کے فنڈ سے نہیں دینا چاہئے۔
۳-اس موقع پر نہ دینا چاہئے۔
۴-ذمہ داران مسجد یا متولی اس کو منظور کرتا ہے تو امام صاحب لے سکتے ہیں بالجبر لینا درست نہ ہوگا۔
تحریر:محمد ظہور ندوی