سوال:کیا عورتیں گھروں میں کسی حافظ مرد کے پیچھے جماعت کے ساتھ تراویح پڑھ سکتی ہیں، کہ نہیں اور پڑھنا اگر درست ہے تو اس کے لئے کیا شرائط ہیں، اور کیا کسی مرد کے پیچھے عورتوں کی فرض نماز جماعت کے ساتھ ہوسکتی ہے کہ نہیں اس کے لئے کیا شرعی شرائط ہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
پردہ کے پورے اہتمام کے ساتھ مرد کے پیچھے عورتیں تراویح کی نماز پڑھ سکتی ہیں(۲)
نوٹ:کوئی بھی نماز ہو اندیشہ فتنہ نہ ہونے کی صورت میں مرد امام کی اقتداء میں عورتیں اس کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہیں۔(ناصرعلی)
تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی