لفظ ’ﷲ‘کے الف کوزیادہ کھینچنا

قرأت میں غلطی ہوجائے ؟
نوفمبر 10, 2018
بھول سے چاررکعت ہوجائے؟
نوفمبر 10, 2018

لفظ ’ﷲ‘کے الف کوزیادہ کھینچنا

سوال:۱-رمضان میں ختم قرآن پر چندہ کرکے کپڑا وروپیہ دینا کیسا ہے؟

۲-اذان میں لفظ ﷲ کو چار یا پانچ الف کے برابر کھینچنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-بطور اجرت چندہ کرکے دینا درست نہیں ہے، ہاں تراویح سنانے والا حافظ اگر تراویح کے علاوہ دیگر نمازیں بھی پڑھادیتا ہو تو امامت کی اجرت شمار کرکے رقم دینا جائز ہے۔

۲-اگر لفظ ﷲ کے اول ہمزہ کو مد کے ساتھ پڑھے تو یہ کفر ہے اور درمیان کے الف کو مد کے ساتھ پڑھنا درست ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی