قضاء عمری کا حکم

قضاء عمری کا حکم
نوفمبر 10, 2018
قضائے عمری کی نیت کس طرح کرے؟
نوفمبر 10, 2018

قضاء عمری کا حکم

سوال:۱-کسی شخص کی نماز قضا ہوگئی، یعنی عمر میں لاتعدادنمازیں فوت ہوگئیں، جس کو ہم بتانہیں سکتے،توایسے عمری قضا نمازوں کے لئے صرف چار رکعت نماز پڑھ کر ﷲ سے اس کی معافی مانگے تو ﷲ یہ قضا عمری نمازیں معاف کردیں گے۔ یہ جمعہ کی دن پڑھی جائے گی۔ اس نماز میں سورہ پڑھنے یا ملانے کا وہی طریقہ ہے؟اس طرح کہ سورہ فاتحہ کے ساتھ آیت الکرسی ایک مرتبہ اور انااعطیناک پندرہ مرتبہ پڑھی جائے گی؟

۲-اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہررکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ آیت الکرسی سات مرتبہ اور انااعطیناک پندرہ مرتبہ پڑھی جائے گی۔ اسی طرح چار رکعت پڑھ کر ﷲ سے معافی مانگے، تو ﷲ تعالیٰ ان عمری قضا نمازوں کو معاف کردیں گے۔کیا یہ طریقہ درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

قضائے عمری اس طرح ادا ہوگی کہ ان سب قضا نمازوں کو اندازہ سے پڑھتا رہے جب اطمینان ہوجائے کہ اب باقی نہیں رہ گئی ہیں تو ﷲ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرے ، انشاء ﷲ کمی بیشی بھی ﷲ معاف فرمادیں گے۔ آپ کی مذکورہ صورتیں قضائے عمری میں معتبر نہیں ہیں۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی