سوال:ایک بڑی مسجد میں وہاں کے مخصوص امام کے علاوہ ایک دوسرے امام رمضان کے دوران تراویح پڑھاتے ہیں، یہ تراویح پڑھانے والے امام داڑھی نہیں رکھتے ہیں، اور نہ ہی تراویح پڑھانے کا کوئی پیسہ لیتے ہیں،دو حضرات کا اعتراض ہے کہ جس امام کے داڑھی نہ ہو اس کے پیچھے نماز یا تراویح پڑھنا مکروہ ہے اور ان کو آئندہ سے تراویح پڑھانے سے منع کردیا جائے،ایسے امام کے پیچھے نماز یا تراویح پڑھنا مکروہ ہے یا اس میں کوئی قباحت نہیں؟
ھــوالــمـصــوب:
جو امام داڑھی بنوادیتا ہو یا ایک مشت سے کم کروادیتا ہو اس کی امامت مکروہ ہے(۲) دوسرا امام تراویح کیلئے مقرر کرنا چاہئے(۳)
تحریر: محمد ظہور ندوی