سوال:زید کی عمر تقریباً چودہ سال ہے اور چاہتا ہے کہ میں رمضان شریف میں تراویح بھی پڑھاؤں اور پانچوں وقت کی نماز بھی پڑھاؤں اور کیوں کہ کچھ پارے کے حافظ بھی ہیں اور چاہتا ہے کہ میں نے جتنے پارے حفظ کیے ہیں سنادوں، کیا امامت کرسکتاہے؟
ھــوالــمـصــوب:
اگر زید بالغ ہے تو تراویح اور نماز فرض کی امامت کرسکتا ہے، ۱۴سال میں بالغ ہوسکتا ہے، بالغ ہونے کے سلسلہ میں زید کا قول معتبر ہے۔
تحریر: محمد ظہور ندوی