سوال:ختم تراویح کے اندر حافظ صاحب نے پہلے سات تلاوت سجدہ کیے، پھر باقی سات جگہوں پر آیات سجدہ پڑھ کر رکوع کیا جب حافظ صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے آیات سجدہ کو ختم کرکے رکوع کرلیا اور تلاوت سجدہ کی نیت کرلی ، کیا نماز صحیح ہوگی؟
ھــوالــمـصــوب:
اگر سات جگہوں پر آیات سجدہ ختم ہونے پر حافظ صاحب نے رکوع فوراً کرلیا اور تلاوت سجدہ کی نیت کرلی تو نماز کے صحیح ہونے کے ساتھ ساتھ تلاوت سجدہ بھی ادا ہوگیا(۲)
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی